تلنگانہ میں مسلمانوں کو 12فیصد ریزرویشن دینے کی خاطر ان کے حالات کا
جائزہ لینے کے لئے تشکیل شدہ بی سی کمیشن کا ریاست کے مختلف مقامات کا دورہ
جاری ہے۔بی سی کمیشن کے چیرمین پی ایس راملو نے ضلع میدک کا دورہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے
بات کرتے ہوئے کہاکہ بی سی ای گروپ میں شامل
مسلمانوں کے ریزرویشن کی حد میں اضافہ کر نے کے لئے بنیادی سطح پرمسلمانوں
کی پسماندگی کا جائزہ لیا جارہاہے اور اسمبلی کے رواں سیشن کے اختتا م سے
قبل اپنی جامع سفارشات پر مبنی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائیگی۔